تازہ ترینعلاقائی

گورنررانا اقبال نے بھائی پھیرو کے شہریوں کے لیے بسکو ائرکنڈیشن بس کی سہولت مہیا کردی

rana iqbalبھائی پھیرو(نامہ نگار) گزشتہ روزبھائی پھیروشہرمیں بسکو ائر کنڈیشن بس کا افتتاح گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے کرتے ہوئے کہاکہ میں ملک و قوم کی خوشحالی پر یقین رکھتا ہوں اور یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آج بھائی پھیرو کے شہریوں کے لیے بسکو ائرکنڈیشن بس کی بھی سہولت مہیا کردی گئی ہے جو کہ شہریوں کی سہولت کے لیے لاہور سے بھائی پھیروتک چلے گی مزید انہوں نے کہاکہ اب وہ وقت دور نہیں ہے کہ جب پھولنگر صحیح معنوں میں پھولوں کی طرح نظر آئے گا اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی جب کہ کئی شہریوں نے گورنر پنجاب سے اُن کے دست مبارک سے اُن کا صدقہ اتارنے کے لیے صدقے کے لیے بکرے بھی ذبح کروائے آخر میں گورنر پنجاب رانا محمد اقبال خاں شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گورنر ہاؤس واپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!