پاکستانتازہ ترین

محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

لاہور(پاک نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے بعض علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔آج اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی، وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button