تازہ ترینعلاقائی

پشین:صحافیوں پر قائم جھوٹے مقدمات کیخلاف پریس کلب پشین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

پشین(ملک سعداللہ جان ترین)کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کی کال پر پنجگور کے صحافی رحمت اللہ عابد اور خضدار کے صحافی کے بیٹوں کے قتل سمیت اندرون بلوچستان صحافیوں پر قائم جھوٹے مقدمات کیخلاف پریس کلب پشین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین سے صدر پریس کلب نجیب اللہ ترین جنرل سیکرٹری وسیم احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں مقدس پیشے سے منسلک صحافیوں کو ایک سازش کے تحت شہید کیا جارہا ہے صوبے میں صحافیوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں حق لکھنے بولنے پر صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جاتا ہے کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز صحافیوں کے حقوق کی جنگ ہر حال میں لڑتی رہیگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت شہید صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کریں اور صحافیوں پر قائم جھوٹے مقدمات واپس لیا جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: خسارے میں جانے والا ادارہ آ ج اللہ کے فضل سے منافع بخش ادارہ بن چکا ہے . وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker