پاکستانتازہ ترین

بعض ججز کو معاف نہیں کریں گے، خورشید شاہ

khurshid shahسکھر(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بعض ججز پارلیمنٹ کے خلاف باتیں کر رہے ہیں،ججز کی کرسیوں پر بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ جنوبی صوبے سندھ کے شہر سکھر میں یوٹیلٹی اسٹور کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان  کا کہنا تھا کہ ہم نے پانچ سال سب کچھ برداشت کیا ، اداروں کو اپنی حدود اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیے۔ خورشید شاہ نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے، پارلیمنٹ آخری دن تک فیصلے کرنے کا حق رکھتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ہم ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک میں انارکی پھیلے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بدین:بلدیاتی الیکشن کے امیدواران کے نامینیشن فارم جمع کرانے کے سلسلہ شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker