پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی سیالکوٹ آمد، عمران خان نے نجی ایئر لائن کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم کی ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ آمد، عمران خان نے نجی ایئر لائن کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعظم کی صنعت کاروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔وزیر اعظم سمبڑیال میں انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیر کا اعلان بھی کریں گے۔ سونی فارم ہاوس میں وزیر اعظم غربا مساکین میں جانور بھی تقسیم کریں گے۔ عمران خان کی جانب سے سیالکوٹ کے لیے 17 ارب روپے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ شہر کی ترقی کے لئے 30 سالہ ماسٹر پلاننگ کے منصوبہ کا آغاز کیا جائے گا۔ صاف سر سبز سیالکوٹ منصوبے کے تحت شہر میں 5 نئے پارکس کی تعمیر کی منظوری بھی شامل ہے۔4 لاکھ شہریوں کے لئے پینے کے صاف پانی اور ٹریفک کے نظام کی اصلاحات کے لیے ٹریفک ری انجینئرنگ منصوبے کی منظوری بھی دی جائے گی۔ نکاسی کے جدید نظام کا شاندار منصوبہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر ضلع کے 135یوسی چیئرمین وائس چیئرمین اور 679کونسلرز نے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لے لیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker