پاکستانتازہ ترین

وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں، تین وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں، تین وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو من پسند وزارت مل گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے وزارت داخلہ، وزارت ریلوے اور وزارت نار کوٹکس کنٹرول کے وزراء تبدیل کر دئیے۔ کابینہ میں رد و بدل کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا۔ وزارت ریلوے کا قلمدان وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول اعظم سواتی کو دیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ وفاقی وزیر نارکوٹکس کنڑول ہوں گے۔ادھر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس بھی ہوا جس میں ملکی تازہ سیاسی اور معاشی صورتحال حال پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے کابینہ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر بھی حکومتی اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔ دوسری جانب حفیظ شیخ کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا، ایوان صدر میں حلف برداری تقریب ہوئی۔ حکومتی مشیروں کی کابینہ کمیٹیوں میں شمولیت سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد عہدہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان اگلا الیکشن میرے خلاف لڑیں، عابد شیر علی کا چیلنج

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker