تازہ ترینکھیل

ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 239 رنز پر آؤٹ

ماؤنٹ مونگا نوئی(نمائندہ سپورٹس)نیوزی لینڈ کے خلاف ماونٹ منگنوئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 239 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔میچ کے تیسرے روز کے ابتدائی دو سیشن بارش سے متاثر رہے جبکہ چائے کے وقفے سے چند منٹ پہلے تو اولے پڑنے لگے جس کے باعث میچ پھر روک کر چائے کا وقفہ کر دیا گیا۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 30 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی لیکن کیوی پیسرز نے پاکستانی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 50 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان کو چھٹا نقصان 80 رنز پر ہوا۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز سست روی سے کیا، تجربہ کار اظہر علی صرف پانچ رنز بنا کر چلتے بنے، شان مسعود 10، محمد عباس 5، عابد علی 25، حارث سہیل 3 اور فواد عالم 9 رنز بنا سکے۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو فالو آن ہونے سے بچایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 107 رنز کی شراکت ہوئی۔محمد رضوان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف نے 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز کی اننگز کھیلی، یاسر شاہ 4 اور شاہین آفریدی 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے تین جبکہ ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پانامہ لیکس:میاں شریف کی وراثتی جائیداد کی تقسیم کی تفصیلات طلب

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker