پاکستانتازہ ترین

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 55 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پاک نیوز) کورونا وائرس سے 55 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 47 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 240 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 37 ہزار 295، سندھ میں 2 لاکھ 13 ہزار 193، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 982، بلوچستان میں 18 ہزار 118، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 855، اسلام آباد میں 37 ہزار 556 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 241 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button