
اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 5 جنوری کو طلب کر لیا۔اجلاس میں نو نکاتی ایجنڈےپر غور کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان ایکسپوسینٹرکےچیئرمین،بورڈآف ڈائریکٹرزکی منظوری اور پریس کونسل آف پاکستان کےارکان کی تقرری شامل ہیں۔کابینہ اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات سےمتعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ اجلاس میں کمیٹی برائےقانون سازی کے 31 دسمبرکےفیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم ملکی امورپرغورکیاجائےگا، کورونا کے بڑھتے کیسز پر بریفنگ بھی دی جائےگی۔ اجلاس میں سات وزارتوں اورڈویژنزکی سمریوں پرفیصلے ہوں گے۔