پاکستانتازہ ترین

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام محمد یوسف انتقال کر گئے

jam yousafاسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماءاور وزیراعلیٰ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ جام محمد یوسف دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ جام محمد یوسف کو دل کا دورہ پڑنے پر پمز ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ ان کی تدفین آبائی علاقے لسبیلہ میں کی جائے گی۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، میاں نواز شریف، عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے ان کے انتقال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔جام محمد یوسف کی عمر 59 سال اور ان کا تعلق ضلع لسبیلہ سے تھا، وہ 2002ءسے 2007 ءتک بلوچستان کے وزیراعلیٰ رہے جبکہ انہوں نے اپنا پہلا الیکشن 1985ءمیں لڑا جس میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:جعلی زرعی ادویات اورکھاد بیچنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،بوٹا مسیح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker