پاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم آج بہاولپور میں پہلی حکومت مخالف ریلی نکالے گی

بہاولپور(پاک نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی طرف سے آج بہاولپور میں حکومت مخالف ریلی نکالی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں آج پی ڈی ایم کی ریلی کی میزبانی مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کریں گی جبکہ ریلی میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین بھی شرکت کریں گے۔مریم نواز لیگی رہنماوں کے ہمراہ بہاولپور پہنچ چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق مریم نواز، مولانا فضل الرحمان ریلی سے خطاب کریں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری شریک نہیں ہوں گے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ریلی 1 بجے شروع ہوگی،جوکہ ڈیرہ اقبال چنڑ سے ہوتی ہوئی لاری اڈہ چوک پہنچے گی، ماڈل ٹاؤن بی اینڈ سی سے ہوتی ہوئی سرائیکی چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔‏پی ڈی ایم کے قائدین سرائیکی چوک پر عوام سے خطاب کریں گے۔ریلی کے لیے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے، ایم پی اے ملک ظہیر کی قیامگاہ کے لان میں پنڈال بنالیا گیا۔اس کے علاوہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنوں نے شہر میں موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی۔دوسری جانب بہاولپور میں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس اور ممکنہ دہشت گردی خطرات کے باعث ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ بغیر اجازت ریلی کے ذمہ دار مقامی سیاست دان ہوں گے۔واضح رہےکہ پی ڈی ایم 11 جنوری کو مالاکنڈ، 13 لورالائی اور 16 جنوری کو تھرپارکر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔اس کے علاوہ 23 سرگودھا، 30 سیالکوٹ اور 31 جنوری کو فیصل آباد میں مظاہرہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button