
اسلام آباد(پاک نیوز) محکمہ تعلیم نے نویں سے بارہویں جماعت کیلئے تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نویں سے بارہویں جماعت کیلئے تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے 25 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ملک بھر کی جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بورڈز کے امتحانات مئی جون میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔