تازہ ترینعلاقائی

ڈاکٹرعافیہ کی رہائی سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دی گئیں

afiaاسلام آباد (نامہ نگار) ڈاکٹر عافیہ کی پاکستان حوالگی سے متعلق ٹاسک فورس کی سفارشات وزارت قانون اور دفتر خارجہ نے درست قرار دیتے ہوئے حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں۔ اسلام آباد ذرائع کا کہنا ہے کہ عید سے قبل ہی ڈاکٹر عافیہ کی حوالگی سے متعلق امریکہ کو خط لکھ دیا جائیگا۔ وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عافیہ کو واپس پاکستان لانے کے لئے ڈائریکٹر جنرل نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل طارق لودھی کی سربراہی میں تین رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔ ٹاسک فورس کو اپنی سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ٹاسک فورس نے عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق چودہ سفارشات وزیر داخلہ کو پیش کیں جنہیں درست قرار دیتے ہوئے حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھجوا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:صحافیوں کوجرائم پیشہ اورغنڈہ عناصر کے رحم وکرم پرچھوڑدیا گیا ہے۔محمد حنیف ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker