تازہ ترینعلاقائی

.بھائی پھیرو:جماعت اسلامی قصور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔جماعت اسلامی قصور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے۔حکومت ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔معصوم جانوں سے کھیلنے والے انسانیت اور سی پیک دونوں کے دشمن ہیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع قصور کے نائب امیر سردار نور احمد ڈوگر،بھائی پھیرو زون کے امیرمقبول احمد کمبوہ اور جے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ نے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گئی۔بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف قوم متحد ہے۔2020ملک میں دہشت گردی کے 146 واقعات ہوئے جن میں 503افراد شہید ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیکرٹری ضلع قصور حاجی محمد رمضان کے دفتر سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں 851افراد زخمی ہوئے۔ 146حملوں میں سے 95مذہبی، 44لسانی اور 7حملے فرقہ ورانہ بنیادوں پر کئے گئے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت براہ راست ملوث ہے۔ اس بات کے ثبوت اب عالمی میڈیا میں بھی آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ مل کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری ان کا اصل ہدف ہے۔ دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں امن قائم ہو اور وہ اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنے۔ یہی وجہ ہے کہ اول دن سے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے مختلف حربے استعمال کرتا رہا ہے۔ نائب امیر ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر نے اس حوالے سے مزید کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے اصل مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ معصوم جانوں سے کھیلنے والے انسانیت اور سی پیک دونوں کے دشمن ہیں۔ ہندوستان نے مسلسل دہشت گردوں کی پشت پناہی کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ہندوستان نے اپنی تمام حدود کو عبور کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سکھر:غیرقانونی عمارتوں کیخلاف کارروائی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker