پاکستانتازہ ترین

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نیب کے خلاف ڈٹ گئے

اسلام آباد(پاک نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نیب کے خلاف ڈٹ گئے۔ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا اور اپوزیشن کے نیب سے متعلق تحفظات کے بارے اہم بیٹھک چیئرمین سینیٹ کے چیمبرمیں ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا، مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان اور قائد ایوان شہزاد وسیم شریک ہوئے۔سلیم مانڈوی والا نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ حکومت کی جانب سے خصوصی کمیٹی کے قیام کی تجویز کے باوجود ڈپٹی چیئرمین خلاف قرارداد اور تحریک التواء ایوان میں پیش کرنے سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ نہ ہوئے۔صحافیوں سے گفتگو میں سلیم مانڈوی والانے کہا کہ نیب کے خلاف قرارداد اور تحریک التوا کے فیصلے پر قائم ہیں

یہ بھی پڑھیں  مزید درجنوں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کانام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker