پاکستانتازہ ترین

خواجہ آصف کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(پاک نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ عدالت نے لیگی رہنما کو 22 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سنایا۔ خواجہ آصف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ خواجہ آصف نیب پنڈی کو باقاعدہ تمام سوالات کا جواب دے چکے، کاروبار کرنا قانونی طور پر ہر شخص کا حق ہے، قانون اجازت دیتا ہے، نیب کی جانب سے سیاسی کیس بنایا گیا، عدالت سے استدعا ہے کہ جوڈیشل ریمانڈ پر خواجہ آصف کو جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button