
اسلام آباد(پاک نیوز) قومی احتساب بیورو نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے۔قومی احتساب بیورو نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف باضابطہ ریفرنس دائر کردیا ہے۔ سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پر سرکاری پلاٹس عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ریفرنس میں سلیم مانڈوی والا کے ساتھ ندیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید اور مبینہ بےنامی طارق محمود بھی ملزم نامزد ہیں۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملیں۔ اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز فلک نُما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں۔ سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس عبدالغنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی۔