پاکستانتازہ ترین

اب اسلام آباد میں بیٹھی حکومت کا پیچھا کریں گے، سراج الحق

اسلام آباد(پاک نیوز) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے اسلام آباد میں بیٹھی حکومت کا اب پیچھا کریں گے۔ حکومت نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، اب مزید وقت نہیں دے سکتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان اسامہ ستی کے والدین سے  تعزیت کا اظہار کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کہا کہ اسامہ ستی ایک بےگناہ نوجوان جس کو وزیراعظم ہاؤس کے پاس قتل کردیا گیا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق سو فیصد پولیس نے اسامہ ستی پر ظلم کیا ہے۔ وزیراعظم کو اسامہ ستی کے والد سے خود ملنے آنا چاہیے تھا لیکن ان کی انا کم نہ ہوئی۔سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں وزیراعظم عمران خان نے ملک کے ہر فرد کو مایوس کیا اور اس حکومت کے سامنے کوئی منزل نہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پورے ملک میں بدامنی اور بےروزگاری موجود ہے۔ جماعت اسلامی نے اس حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف احتجاج شروع کیا ہوا ہے، اگلا جلسہ سرگودھا میں ہوگا۔سراج الحق نے  اسامہ ستی کے قاتلوں کو اسلام آباد کی سڑک پر عبرتناک سزا دی دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  میاں صاحب! ذرا دھیان رہے....

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker