پاکستانتازہ ترین

ملک میں کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے جبکہ 3097 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 4157 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3097 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 46 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10818 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 11921 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 33869ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2284 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 467223 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تحصیل کونسل پتوکی کے نقشہ برانچ کے انچارج ٹی او پی نے عوام کو تنگ کرنا معمول بنا لیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker