پاکستانتازہ ترین

ملک میں کورونا کے باعث مزید 45 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد(پاک نیوز) کورونا وائرس سے 45 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 863 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 338 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 47 ہزار 953، سندھ میں 2 لاکھ 31 ہزار 953، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 719، بلوچستان میں 18 ہزار 515، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 749 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 567 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button