پاکستانتازہ ترین

حکومت کا 18جنوری سے نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

پہلی سے آٹھویں کلاسز یکم فروری سے کھلیں گی

اسلام آباد(پاک نیوز) حکومت نے 18جنوری سے نویں سے بارہویں تک تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پہلی سے آٹھویں کلاسز کو کھولنے کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ پہلی سے آٹھویں کلاسز یکم فروری سے کھلیں گی، یونیورسٹیز بھی یکم فروری سے تدریس کا عمل شروع کرے گی۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق کورونا صورتحال کا جائزہ لیا، فیصلے کے وقت کورونا کیسز کی شرح 1.9 فیصد تھی، تعلیمی اداروں کی بندش سے انفیکشن کی شرح پر واضح اثر پڑتا ہے، اس وقت بھی انفکیشن کی شرح زیادہ ہے، کیسز روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل واوڈا کی دوہری شہریت پرچیف الیکشن کمشنرکو نوٹس

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker