تازہ ترینعلاقائی

پولیس تھانہ مصطفی آباد نے چار سالہ بچے کے والدین کو تلاش کرکے بچہ ان کے حوالے کر دیا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پولیس تھانہ مصطفی آباد نے چار سالہ بچے کے والدین کو تلاش کرکے بچہ ان کے حوالے کر دیا، والدین کی قصور پولیس کو دعائیں، چار سالہ بچہ مین بازار سے پیدل ٹول پلازہ کے قریب آ گیاتھا، تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر محمد وسیم کو ٹول پلازہ مصطفی آباد سے ایک چار سال بچہ روتا ہوا ملا، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر والدین کو تلاش کرنا شروع کر دیا اور بچے کی نشاندہی پر مختلف محلوں میں جاکر تلاش شروع کر دی اور مساجدمیں اعلانات کروائے اور شوشل میڈیا پر بچے کی تصاویر شیئر کی، جس پر بچے کے والدین مل گئے، والد محمد شہزاد کے حوالے کر دیا گیا، اس موقع پر محمد شہزاد نے قصور پولیس کو دعائیں دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، محمد وسیم سب انسپکٹر نے کہا کہ ڈی پی او قصور عمران کشور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں قصور پولیس کو اپنے کا اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری ہے، ایسے خدمت کے کام کرکے دلی سکون ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلدیہ بھائی پھیرو کے سابق اُمیدوار چیرمین کی رسم چہلم بیس مارچ کو منعقد ہو گی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker