تازہ ترینکھیل

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک نیوز سپورٹس)جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم سے شاداب خان اور نسیم شاہ کو فٹنس مسائل کے باعث ڈارپ کر دیا گیا ہے جبکہ شان مسعود، حارث سہیل اور محمد عباس کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سرفراز احمد، فہیم اشرف، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عبد اللہ شفیق، آغا سلیمان، سعود شکیل، کامران غلام، ساجد خان، تابش خان، حارث رؤف، ایم نواز، نعمان علی اور حسن علی شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 جنوری سے کراچی میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button