
لاہور(پاک نیوز)منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی سربراہی میں پروگرام ڈرائکٹرز کی اہم میٹنگ ۔پارٹنرز سکولوں میں 22-2021 کی داخلہ پالیسی کے حوالے سے اہم معاملات زیر بحث لائے گئے۔میٹنگ میں ڈی ایم ڈی سپورٹ سروسز سید ساجد ترمزی اور ڈی ایم ڈی آپریشنز شاہد اسماعیل مرزا نے بھی شرکت کی۔داخلہ پالیسی کےحوالے سے حتمی فیصلہ میٹنگ کے دوسرے مرحلے میں ، بجٹ، سکولوں کی کیپسٹی اور دیگر تمام تر پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر کیا جائگا۔