
اسلام آباد(پاک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ترجمان ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل چن کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا گیا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے بیانات دے رہے تھے۔ وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں پالیسی لائن پر وزراء کو تنبیہ کر دی تھی۔وزیراعظم نے کہا تھا کہ جو پالیسی لائن پر نہیں چل سکتے وہ الگ ہو جائیں۔ وزیر اعظم کے دو ٹوک مؤقف کے بعد ندیم افضل چن نے 2 روز قبل عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔