پاکستانتازہ ترین

پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا راج

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔محکملہ مو سمیات  کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری ، ایم فور اور ایم فائیو مختلف مقامات پر بند کردی گئی۔اس کے علاوہ سوات موٹروے بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے جبکہ قومی شاہراہ پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 4 تک جانے کا امکان ہے۔ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت  منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں موجودہ  درجہ حرارت منفی6ریکارڈ کیا گیا ۔ بلوچستان کے ساحلی علاقہ گوادر میں درجہ حرارت10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔سبی میں موجودہ درجہ حرارت5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نوکنڈی میں موجودہ حرارت منفی2ریکارڈ  کیا گیا۔ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد گوادر میں24فیصد سبی میں39نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب10فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پیر محمد علاؤا لدین صدیقی نقشبندی انتقال فرما گئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker