تازہ ترینکھیل

جنوبی افریقی اسکواڈ کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کلیئر

کراچی(پاک نیوز) جنوبی افریقی اسکواڈ کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کلیئر آ گئے، مہمان کھلاڑی آج سے پریکٹس شروع کریں گے۔پروٹیز کا 14 سال بعد دورہ پاکستان کا سہانا آغاز، اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی آ گئے۔ مہمان کھلاڑی آج سے کراچی جمخانہ میں پریکٹس شروع کریں گے۔جنوبی افریقی ٹیم کی فول پروف سیکورٹی میں ہوٹل سے گراؤنڈ اور پھر واپسی شیڈول ہے۔ رننگ ، ایکسرسائز اور نیٹ پریکٹس میں کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔ ٹریننگ کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقی کھلاڑی 19 جنوری تک قرنطینہ کریں گے۔ چار روز بعد قومی کرکٹرز بائیوسکیور ماحول میں انٹری ڈالیں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 26 جنوری سے کراچی میں شروع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  خود ساختہ ’’خواجہ سراؤں ‘‘اور بھیک مانگنے کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker