پاکستانتازہ ترین

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک میں کورونا کی وباء مزید 43 زندگیاں لے گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  2 ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں اموات کی تعداد 11 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا 2 ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ اور 43 مریضوں کا انتقال ہوا۔  ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 19 ہزار 291 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 951 ہوگئی۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 34 ہزار 654، پنجاب ایک لاکھ 49 ہزار 222 خیبرپختونخوا 63 ہزار 339 جبکہ بلوچستان میں 18 ہزار 569 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت ‏اسلام آباد میں 40 ہزار 19، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 606 ہوچکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 42 ہزار 422 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 73 لاکھ 26 ہزار 431 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ایک ہزار 540 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4لاکھ 73 ہزار 639 ہوگئی ہے۔ جبکہ اسپتالوں میں زیر علاج 2 ہزار 334 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں  یوم دفاع پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker