پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، چوہدری پرویز الہیٰ

لاہور(پاک نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ عوام سمیت سب کو مل کر چلنا ہوگا۔ حالات کی بہتری کیلئے فوری اقدامات ضروری ہیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سابق ایم این اے میاں منیر کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں انہوں نے میاں منیر کے بھائی میاں نواز کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے میاں منیر اور تمام اہلخانہ کو صبر کی تلقین کی۔اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تمام سیاسی پارٹیوں کا حصہ لینا خوش آئند ہے۔ موسم ٹھنڈا ہونے کے باوجود اپوزیشن سیاسی موسم گرم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیاب ہونے والوں کو مبارکباد دی۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین، مرکزی جنرل سیکریٹری طارق بشیر چیمہ اور چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور اسلام آباد کیپٹل کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کو مبارکباد پیش کی۔چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پارٹی میں جمہوری عمل مکمل ہوگیا ہے۔ ۔سب نے مل کر پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  قوال امجد صابری کی تیسری برسی آج منائی جائے گی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker