پاکستانتازہ ترین

کوالالمپور ائرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی

اسلام آباد(پاک نیوز)کوالالمپور ائرپورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی 40 گھنٹے بعد وطن واپسی مکمل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائر پورٹ پر پہنچتے ہی مسافروں نے پی آئی اے اور سفارتی عملے کے خلاف شکایتوں کے انبار لگا دیے۔وطن واپس پہنچنے والے مسافروں نے شکایت کی کہ قومی ائر لائن (پی آئی اے) اور سفارتی عملے نے تعاون نہیں کیا اور ہمارے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دو دن تک ائرپورٹ کے فرش پر سوتے رہے جبکہ ابھی تک ہمارا سامان بھی مکمل طور پر نہیں ملا۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے لیز نہیں بھری اور ہمیں فنی خرابی کی جھوٹی بات بتائی۔اس کے علاوہ کچھ مسافروں نے کھانا اور رہائش نہ دینے کے الزامات بھی عائد کیے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیروروہی نالے پرقائم گندا و زہریلا پانی چھوڑنے والی درجنوں فیکٹریوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker