پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 46 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1920 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37949 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1920 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 46 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10997 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 21211 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34986 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1589 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 475228 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلھے شاہ کی نگری میں سی سی پی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker