تازہ ترینکھیل

عامر نے قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلئے شرط رکھ دی

لاہور(پاک نیوز)‏فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم میں واپسی کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کی ہے۔‏ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کے حوالے سے گزشتہ روز میڈیا پر یہ خبریں چلنا شروع ہوئیں کہ محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیا ہے اور وہ بورڈ کو خود اس حوالے آگاہ کریں گے۔ محمد عامر کی ریٹائر منٹ کی واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہو گئی اور اس بحث کے بعد فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک بیان جاری کیا ہے۔‏ محمد عامر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں اس بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں صرف اسی وقت پاکستان کے لیے دستیاب ہوں گا جب یہ مینجمنٹ چھوڑ جائے گی، اس لیے اپنی اسٹوری بیچنے کے لیے جعلی خبریں پھیلانا چھوڑ دیں۔ محمد عامر نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ انہیں موجودہ مینجمنٹ نے ذہنی اذیت پہنچائی ہے اس لیے وہ اب انٹر نیشنل کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے۔فاسٹ بولر  کے اس بیان کے بعد پی سی بی نے عامر سے بات کی اور پھر بورڈ نے اعلان کیا کہ وہ محمد عامر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور انہیں انٹر نیشنل کرکٹ کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:سخی سیّد ن شاہ المعروف ’’ پیردی ہٹی‘‘ کے سجادہ نشین سید ظفر حسن انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker