پاکستانتازہ ترین

پاکستان کا بیلسٹک میزائل ’شاہین 3‘کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(پاک نیوز) پاکستان نے بیلسٹک میزائل ’شاہین 3‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو دو ہزار 750کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں ’شاہین 3‘کو کامیابی سے ہدف کو نشانہ بناتے دکھا یا گیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا جس نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا یا ۔تجربے کا مقصد ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچنا تھا۔چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ’شاہین 3‘کا کامیاب تجربہ دیکھا ۔وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی نے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے نے سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ؛ پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker