تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کونکیل ڈالنے کے لیےعوام کاتعاون اشدضروری ہے،عمران کشور

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے کے لیے عوام کا تعاون اشد ضروری ہے۔ جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کیلیے عوام کا تعاون ضروری ہے۔جرائم پیشہ افراد کو بے نقاب کرنے میں صحافیوں کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ڈی پی او قصور عمران کشور کی بھائی پھیروپریس کلب کے چھ رکنی وفد سے خصوصی ملاقات۔ ان خیالات کا اظہارڈی پی او قصور عمران کشور نے سرائے مغل پریس کلب کے چھ رکنی وفد سے خصوصی ملاقات میں کیا۔وفد میں بھائی پھیرو پریس کلب کے سرپرست اعلی حاجی محمد رمضان،صدر میاں خالد رفیق،سینئیروائس چئیرمیں امجد رشید،جنرل سیکرٹری نعیم سلطان،ترجمان طارق شاہین اور ڈپٹی سیکرٹری جنرلعبدالستار ساقی شامل تھے۔صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے انہوں نے کہاکہ میں علاقے سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لئے بھرپور کوشش کروں گا۔انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو وارننگ دیتے کہا کہ وہ اپنے کالے دھندے بند کر دیں۔ وگرنہ انہیں جیل کی ہوا کھانے پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ شریف شہریوں اور صحافیوں کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھُلے ہیں۔ انہیں بلا خوف و خطر معاشرے کے جرائم پیشہ افرادکا پردہ چاک کرنا چاہیے۔ کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر پولیس تنہا کچھ نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ چوروں ڈاکووں اور منشیات فروشوں کا خاتمہ میری پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں بچوں کے ساتھ بڑھتے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلیے ایک جدید مانیٹرنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے اور اس گھناونے جرم میں ملوث ملزمان کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور ایسے سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلیے سارے وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔انہوں نے سرائے مغل میں بچوں سے زیادتی کے ملزم یاسین کو ٹریس کرنے پر ڈی ایس پی محمد اکرام نیازی اور ایس ایچ او سرائے مغل مہر عبدالرشید کو شاباش دی۔انہوں نے اپنے ماتحت پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے خادم بنیں اور سائلوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور میرٹ پرجلد از جلد تفتیشیں مکمل کر کے عوام کو جلد از جلد انصاف مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں  محمد حفیظ انجری کے باعث ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker