پاکستانتازہ ترین

حکومت کا بجلی کی قیمت میں ایک روپے پچانویں پیسے فی یونٹ اضافے کا اعلان

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں مہنگے بجلی خریداری معاہدوں کے باعث بجلی کی قیمت میں ایک روپے پچانویں پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائےگا نیپرا کی منظوری کےبعد اضافہ تمام صارفین کیلئے ہوگا۔ ماضی کی حکومت کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ توانائی کے مسائل ہماری حکومت کو ورثے میں ملے۔ ن لیگ کی حکومت نے ایسا خسارہ چھوڑا کہ ہمیں ادائیگیاں کرنا پڑیں۔شعبہ توانائی میں گردشی قرضہ ن لیگ حکومت کی کار ستارنی ہے۔ ن لیگ حکومت نے دانستہ طور پر بدنیتی پر معاہدے کرکے کارخانے لگائے۔ ن لیگ حکومت کی وجہ سے ملک میں 43 فیصد بجلی مہنگی بنتی ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے معیشت سے متعلق اچھی خبریں آر ہی ہیں۔ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ ہماری برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ بڑی صنعتوں کی پیدوار میں نومبر کے مہینہ میں اضافہ نظر آیا۔ بڑی صنعتوں کی پیدوار میں 15 فیصد اضافہ نظر آیا۔ ترقیاتی منصوبوں کے تحت 208 ارب روپے کے ترقیاتی کام کرائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. Hi there, just became aware of your blog through Google,
    and found that it’s truly informative. I’m going to watch
    out for brussels. I will be grateful if you continue this
    in future. Lots of people will be benefited from your writing.
    Cheers!

Back to top button
error: Content is Protected!!