پاکستانتازہ ترین

بختاور کی شادی کی تقریبات کا شیڈول جاری

کراچی(پاک نیوز)ترجمان بلاول ہاؤس نے سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کردیا۔ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق  بلاول ہاؤس کراچی میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی اور  29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جب کہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔ترجمان  نے بتایا کہ بختاور کی شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جس میں ملک کے اہم سیاسی رہنما، فوجی، سول اور جوڈیشل سربراہان کو بھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ترجمان کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے کے لیے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھارت 16 سال بعد ایشیا کا ہاکی چیمپئین بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker