پاکستانتازہ ترین

عدم اعتماد کے لیےاتحادیوں کومنائیں گے،بلاول بھٹو

لاڑکانہ(پاک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادیوں کو اس کے لیے منائیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا اپوزیشن میں دراڑیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کٹھ پتلی کو گھر جانا پڑے گا اور عوامی نمائندہ وزیراعظم بنے گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا لاڑکانہ انڈسٹریل زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ غیر جمہوری طاقت کو کیسے نکالا جائے۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہم اس نااہل اور نالائق حکومت کو باہر نکالیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومتی وزرا بیانات ان کے ڈر اور خوف کا اظہار ہیں۔ ان کو ڈر ہے کہ تمام اپوزیشن قوتیں اکٹھی ہو گئیں تو ان کا کٹھ پتلی وزیراعظم باہر نکل جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹریل زون سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدہ ہونگے۔ اس منصوبے کی جغرافیائی لوکیشن ایسی جگہ پر ہے جو سی پیک منصوبے سے متصل ہے۔ وہ سی پیک منصوبہ جو صدر زرداری نے شروع کیا۔ ہماری جماعت نے ہمیشہ پاکستان کے عوام کی خدمت کی۔ چاہے مزدور ہو یا کسان پیپلز پارٹی نے ہمہشہ روزگار کے مواقع پیدا کیے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نامعلوم کار سوار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ریسکیو 1122کے ملازم کی بروقت طبی امداد

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker