تازہ ترینعلاقائی

جمبر:چوروں کی چاندنی، ایک ہی رات میں پانچ دکانوں کا صفایاکرکے فرار

آئے روز چوری وڈکیتی ہونے پر تاجر برادری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہے۔ہمیں تحفظ دیا جائے۔ تاجربرادری جمبر

جمبر(نامہ نگار)جمبر چوکی تھانہ صدر پھول نگر میں نا سٹاپ چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری۔تاجر برادری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگی۔ تفصیلا ت کے مطابق جمبر میں چوروں نے ایک ہی رات میں 5مختلف دوکانوں پر ہاتھ صاف کردیا-الفرید موبائل شاپ گلشن اڈا،آرائیں موبائل گلشن اڈا سے لاکھوں روپے کا سامان لیکر فرار۔ امین پان شاپ گلشن اڈاسے بھی ہزاروں روپے کے مال پر ہاتھ صاف کرکے فرار ہوگئے۔حمید مغل آئرن سٹور نزد پنجاب بنک جمبر اوررزاق ایجنسی جمبر اڈا سے بھی ہزاروں روپے نقد اور لاکھوں کا سامان لیکر فرار۔ایک اندازے کے مطابق تاجرحضرات تقریباْ 6لاکھ نقدی موبائل فون و قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اس طرح آئے روز چوری اور ڈکیتی ہونے سے ہم اپنے آپ کوغیر محفوظ سمجھ رہے ہیں اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا: ڈی سی او سینئر صحافیوں سے ملاقات کرتے ہوئے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker