پاکستانتازہ ترین

پاکستان: کورونا سے مزید 43 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد(پاک نیوز)ملک میں کورونا سے مزید 43 افراد انتقال کرگئے اور 1900 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40403 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1927 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 43 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 4.8 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11247 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 30818 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35063 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1737 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 484508 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  گلوکار عاطف اسلم آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker