پاکستانتازہ ترین

ساتویں کثیر القومی مشق ’’امن ‘‘ِ فروری میں منعقد ہوگی ، ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد(پاک نیوز) پاک بحریہ کثیر القومی مشق “امن” کا انعقاد 2007 سے مسلسل کر رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رواں سال ساتویں کثیر القومی مشق امن ماہِ فروری میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آپریشنز اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رواں سال ساتویں کثیر القومی مشق امن ماہِ فروری میں منعقد کی جا رہی ہے۔ پاک بحریہ کثیر القومی مشق “امن” کا انعقاد 2007 سے مسلسل کر رہی ہے۔ اس مشق میں عالمی بحری افواج امن کے حصول کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ آ پریشنز اور تجربات کا تبادلہ کرتی ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے اثاثہ جات کے ساتھ ”امن کے لیے متحد“ کے نصب العین کے تحت کثیر القومی مشق “امن” میں شرکت کریں گی۔ امن مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل: کسی بھی کارکن کے ساتھ زیارتی برداشت نہیں کریں گے ،عمرحیات خان

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker