پاکستانتازہ ترین

چینی کمپنی کی پاکستان کو 2 کروڑکورونا ویکسین کی پیش کش

اسلام آباد(پاک نیوز)چینی کمپنی کین سائنو نے پاکستان کو 2 کروڑ کورونا ویکسین کی پیش کش کی ہے۔انٹرنیشنل جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کے لوگوں پر کین سائنو  ویکسین کے تیسرے مرحلے کے تجربات کے نتائج کچھ دنوں میں متوقع ہیں۔رپورٹ کے مطابق ویکسین کی فراہمی اور قیمت کے حوالے سے پاکستان کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ  ویکسین صرف ایک بار لگائی جائے گی۔ دوسری جانب ایک اور چینی کمپنی سائنو فارم کی پاکستان کو ویکسین کی فراہمی 31 جنوری سے شروع ہو جائے گی۔بلوم برگ کا کہنا ہےکہ پاکستان نے سائنو فارم کو 12 لاکھ کورونا ویکسین کا آرڈر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل کے نواحی علاقہ گندہ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 25سالہ نوجوان قتل

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker