پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف اورعوامی تحریک مستقبل کی سیاست اکٹھے کریں گے

pti and minhajلاہور(نمائندہ ڈیسک) تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک مستقبل کی سیاست اکٹھے کریں گے،اس یک نکاتی ایجنڈے پردونوں جماعتوں کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہو گیا اور جمہوریت کے استحکام کیلئے کوشش جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیاگیا۔تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی اور شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 5 رکنی وفد نے لاہور میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سے ملاقات کی۔ مشترکا پریس کانفرنس میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انتخابی اتحاد سے متعلق فیصلہ پارٹی اجلاس کے بعد کیا جائیگا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے اس موقع پر کہا کہ عدلیہ اور مسلح افواج دونوں جمہوریت کے حق میں ہیں۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اسٹیبلشمنٹ کی بیساکھیوں کی ضرورت نہیں ، تبدیلی کا واحد راستہ بیلٹ بکس ہے ، آئین سے ماورا کسی بھی اقدام کی مخالفت پر اتفاق ہے۔جاوید ہاشمی نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی کوانتہائی مایوس قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست طاہرالقادری کا اپنا فیصلہ ہے۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف پٹیشن کے دوران وہ خود سپریم کورٹ میں دلائل دیں گے، پھر عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ قبول ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  کوہاٹ:ڈی پی او سلیم مروت کا تھانہ جنگل خیل میں کھلی کچہری سے خطاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker