پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ (ن) کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز نے فیصلے سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کردیا ہے جب کہ پارلیمانی پارٹی ارکان نے فیصلے کی حمایت کی ہے۔نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے تاہم پارلیمان میں اپنا بھرپور کرداد ادا کرتے رہیں گے جب کہ حکومت کو قومی اور عوامی ایشوز پر ٹف ٹائم دیا جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ استعفوں کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی اور پی ڈی ایم کا فیصلہ تمام جماعتیں تسلیم کریں گی، حکومت سے اب کوئی بات نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی ارکان ثابت قدم پر شاباشی کے مستحق ہیں، ن لیگ کے شیروں کو کوئی ڈرا نہیں سکتا جب کہ راتوں رات پارٹیاں بنانے اور وفاداریاں بدلنے کا وقت گزر گیا۔

یہ بھی پڑھیں  ایم کیو ایم کے استعفوں کی اندرونی کہانی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker