تازہ ترینکھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کل پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

کراچی(پاک نیوز سپورٹس) پاکستان اور جنوبی افریقہ کل سےآئی سی سی چیمپئن شپ ٹیسٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹکرائیں گے۔ بابراعظم بطور ٹیسٹ کپتان ڈیبیوکریں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کونٹن ڈی کوک مہمان ٹیم کے قائدہیں۔پاکستان اورجنوبی افریقہ چودہ سال بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ کے مدمقابل ہوں گے۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے ایک سوبیس پوائنٹس دو میچز کی سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان چیمپئن شپ میں ایک سوچھیاسٹھ پوائنٹس اور تیس اعشارہ سات اوسط سے چھٹے اورجنوبی افریقہ ایک سوچوالیس پوائنٹس اور چالیس کی اوسط سے پانچویں نمبر پر ہے۔ بابراعظم بطور ٹیسٹ کپتان پہلا ٹاس کریں گے۔کونٹن ڈی کو ک مہمان ٹیم کے کپتان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سٹی صدر پا کستان مسلم لیگ ن ڈسکہ کی زیر نگرانی مکی مد نی پلا زہ میں عوام کی سہو لت کے لئے نادراوین کاانتظام

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker