
کراچی(پاک نیوز) سندھ حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا، چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔صوبے میں 5 فروری کو تمام صوبائی محکموں، خود مختار کارپوریشنز، نیم و سرکاری اداروں اور لوکل کونسل میں عام تعطیل ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت کی جانب سے بھی یوم یجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔