پاکستانتازہ ترین

خواجہ آصف نے جیل میں سہولیات مانگ لیں

لاہور(پاک نیوز)آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار مسلم لیگی رہنما خواجہ آصف نے جیل میں سہولیات مانگ لیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما خواجہ آصف نے جیل میں بی کلاس لینے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔ذرائع کے مطابق دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ خواجہ آصف کو جیل میں گھر کا کھانا، ہیٹراور طبی سہولیات فراہم کیں جائیں۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ خواجہ آصف سینیٹراورمنسٹر رہ چکے ہیں،  اس وقت بھی رکن قومی اسمبلی ہیں،انھوں نے ایل ایل بی کر رکھا ہے اور انڈر ٹرائل ملزم ہیں۔ درخواست میں کہاگیا کہ خواجہ آصف بزرگ شہری ہیں اسلئے انہیں جیل میں دوسرے قیدیوں سے الگ رکھا جائے۔واضح رہےکہ رواں ہفتے لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی توسیع کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یا تھا۔جج جواد الحسن نے خواجہ آصف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے نیب کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے خواجہ آصف کو 4 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ نئے سال کا تحفہ۔۔۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker