پاکستانتازہ ترین

کورونا سے 58 افراد جاں بحق، 1873 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(پاک نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید اٹھاون افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.39 فیصد ہے ، ملک بھر میں مہلک وائرس کے تصدق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار914 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو سے مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ چوبیس گھنٹے میں 42ہزار587 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سےایک ہزار873 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 34ہزار412 ہوگئی جبکہ اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 35ہزار914 تک جا پہنچی۔مہلک وائرس زندگیاں نگلنے لگا ایک ہی روز میں اٹھاون افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والی کی مجموعی تعداد 11ہزار376 ہوگئیں۔پنجاب میں 4 ہزار 608، سندھ میں 3 ہزار 900، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 848، اسلام آباد میں 468، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 257 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

یہ بھی پڑھیں  دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی توملک کوطالبان اورالقاعدہ کے حوالے کردیاجائے، الطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker