پاکستانتازہ ترین

توہیں عدالت کیس، عمران خان کے وکیل نے تفصیلی جواب کیلئے وقت مانگ لیا

imranاسلام آباد (بیوروچیف) سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ عمران خان کی جانب سے مختصر جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ عمران خان آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بطور ادارہ کوئی بھی عدلیہ سے بالاتر نہیں۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت سے مفصل جواب کے لئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔مقدمہ کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل حامد خان نے مختصر جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے نہ توہین عدالت کی اور نہ ہی اس بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ عمران خان نے ججوں کو بدنام کرنے کی کوشش نہیں، ان کی جماعت نے عدلیہ کی آزادی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔ چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھاکہ بطور ادارہ کوئی بھی عدلیہ سے بالاتر نہیں۔ عمران خان نے جن چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق چاہی اس معاملے کو دیکھا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے قرار دیا کہ باہمی عزت و احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: ایک خفیہ ایجنسی انہیں بدنام کرنے میں ملوث ہے: رانا ثناءاللہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker