تازہ ترینکالم

بھارتی یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں یوم سیاہ، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

سری نگر(دنیا نیوز) بھارتی یوم جمہوریہ پر آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے، عالمی برادری کا مردہ ضمیر جھنجوڑنے کیلئے مظفر آباد، میر پور اور کوٹلی سمیت کئی شہروں میں ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔بھارت 26 جنوری کو 1950 سے ہر سال یوم جمہوریہ کے طور پر مناتا چلا آرہا ہے، آج کے روز دلی میں جہاں نام نہاد جمہوریت کا بگل بجایا جاتا ہے تو غیر قانونی طور پر قبضہ کئے گئے جموں و کشمیر میں سات دہائیوں سے جمہوری حقوق پر قدغن کے خلاف اس روز کو کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔کشمیری عوام کا کہنا ہے کہ خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہلانے والا بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ وادی جموں و کشمیر میں فوجی قبضے کو دوام بخشنے کی خاطر سنگین غیر جمہوری اقدامات میں ملوث ہے۔یوم سیاہ کے موقع پر کشمیری عالمی برادری سے غصب کئے گئے مسلمہ جمہوری حقوق دلانے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔بھارتی یوم جمہوریہ پر عالمی اداروں کی خاموشی بڑا سوالیہ نشان ہے، مردہ ضمیر کو جھنجوڑنے کیلئے مظفر آباد، میر پور اور کوٹلی سمیت کئی شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور:کپتان کادھیان ہروقت عوام کی جیب پرکیوں رہتا ہے: محمدناصراقبال خان

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker