پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سالوں میں معیشت تباہ کردی، سراج الحق

لاہور(پاک نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سالوں میں معیشت اور معاشرت تباہ کردی۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بائیس کروڑ عوام مہنگائی کے سونامی ، حکمرانوں کی نااہلی اور ناکامی کے سامنے بے بس ہو گئے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے لاکھوں گھروں کی تعمیر، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا اور عوام کو دھوکا دیا، اگر ملک کو پٹڑی پر ڈالنے کی ہمت اور سمت نہیں ہے تو گھر چلے جائیں۔امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عوام کووعدوں پر ٹرخانے کی پالیسی پر کاربند ہیں، وزیراعظم اپنے وعدوں اور دعوﺅں کو یاد کریں۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت سب کچھ بیچ دو کی پالیسی پر کاربند ہے، حکمرانوں نے ڈھائی برس میں ملک کو عالمی مالیاتی اداروں کے حوالے کردیا۔امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پرائیوٹائزیشن کی مزاحمت کرے گی جبکہ حکومت کو لاکھوں فیملیز کے مستقبل سے کھلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔سراج الحق نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل غیر فعال ادارہ بن چکاہے، حکومت اس ادارے کو بچائے اور اس میں تقرریاں کرے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ کشمیر پر خاموشی نے ثابت کردیاہے کہ بے حس حکمرانوں کو کشمیریوں کے خون کی کوئی پروا نہیں،حکومت کشمیرکی آزاد ی کے لیے نیشنل ایکشن پلان دے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: سالوں سے اقتدار میں مختلف حکومتوں نے ملک میں لوٹ مار کر ملک کو دنیاکا مقروض بنا ڈالا، عابد قریشی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker